برطانیہ کا داعش کیخلاف لڑائی میں فوج تیونس بھیجنے کا اعلان

برطانیہ کا داعش کیخلاف لڑائی میں فوج تیونس بھیجنے کا اعلان

  

لندن(بیورورپورٹ) برطانیہ نے لیبیا سے داعش جنگجوؤں کے داخلے کو روکنے میں معاونت کیلئے اپنی فوج تیونس بھیجنے کا اعلان کر دیا۔برطانوی وزیر دفاع مائیکل فالن نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ فورتھ انفنٹری بریگیڈ کی بیس فوجیوں پر مشتمل ایک تربیتی ٹیم تیونس بھیجی جا رہی ہے یہ ٹیم تیونسیا حکام سے تعاون کرتے ہوئے لیبیا سے غیر قانونی کراس بارڈر نقل و حرکت سے نمٹنے میں معاونت فراہم کرے گی انہوں نے کہا کہ لیبیائی ساحلی پٹی کے ساتھ داعش کا پھیلاؤ پہلے ہی ہم سب کیلئے باعث تشویش ہے یہی وجہ ہے کہ ہم فوری نئی لیبیائی حکومت کی تشکیل میں فوری معاونت فراہم کر رہے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ لیبیا میں کسی بھی فوجی کارروائی سے قبل ہم نئی لیبیائی حکومت کی جانب سے مدعو کئے جانے کا انتظار کرینگے۔

مزید :

عالمی منظر -