قتل کی وجہ سامنے آگئی،لڑکی سے دوستی کامعاملہ سبب بنا
لا ہور (شعیب بھٹی )لاہور کے علاقے نولکھا میں دو بھائیوں کے قتل کا معاملہ واضح ہوگیا۔ لڑکی سے دوستی کا معاملہ جھگڑے کا باعث بنا، پولیس نے 5 افراد کے خلافمقدمہ درج کرلیا۔لاہور کے علاقے نو لکھا میں پیر کے روز دن دیہاڑے فائرنگ سے قتل ہونے والے دو بھائیوں کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آگئی۔مقتولین کے والد کی درخواست پر پولیس نے زین بٹ اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق قتل کی وجہ لڑکی سے دوستی تھی، زین بٹ نے کچھ دن پہلے اسد اور اس کے بھائی کو دھمکیاں بھی دیں اور موقع ملنے پر انہیں قتل کر دیا۔واضح رہے کہ چوبیس سالہ اسد اور اٹھائیس سالہ عثمان دو بہنوں کے بھائی تھے، اہل خانہ کے مطابق چند روز قبل دونوں بھائیوں کا محلے میں زین بٹ سے جھگڑا ہوا تھا۔