لاہوری ،مخافلین کی اندھا دھند فائرنگ ،نوجوان قتل ،راہگیر زخمی

لاہوری ،مخافلین کی اندھا دھند فائرنگ ،نوجوان قتل ،راہگیر زخمی

  

لاہور(خبر نگا ر )لوہاری میں مخا لفین نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 25سالہ نوجوان کو ہلا ک کر دیا ۔ اطلاع ملتے ہی پو لیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، نعش کو اپنے قبضہ میں لیتے ہو ئے پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ۔ تفصیلا ت کے مطا بق گلشن راوی Jبلاک،856Aکا رہائشی25سالہ ا فتخار علی گز شتہ روز شاہ عالم مارکیٹ سے سامان خرید نے گیا ہوا تھا کہ واپسی پر اردو بازار کی جانب جا رہا تھا ، راستے میں موجود ملزمان ملک عاصم اور بلال پہلوان نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں افتخار علی اور پرویز شدید زخمی ہو گئے ،جن کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا گیا ،افتخا ر زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گیا ۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خا نہ میں جمع کر واتے ہو ئے مقتول کے بھائی کی درخواست پر مقد مہ درج کر لیاہے ۔

مزید :

علاقائی -