آئی جی کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،بھرتی پلان کاجائزہ

آئی جی کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،بھرتی پلان کاجائزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (خبر نگا ر ،کرائم رپورٹر) سی پی اومیں آئی جی کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس۔پولیس میں بھرتی کیلئے عمراٹھارہ سے بیس سال کے درمیان کرنیکافیصلہ۔اہلکاروں کی ریٹائرمنٹ کی عمر پچاس سے پچپن سال کردی گئی۔اہم تجارتی مراکزاور شہروں میں گھوڑوں کی پٹرولنگ شروع کرنیکابھی فیصلہ کیاگیا۔تفصیلا ت کے مطا بق آئی جی پنجاب مشتاق احمدسکھیراکی زیر صدا رت گزشتہ روز سی پی او آ فس میں ہو نے اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹرعارف مشتاق، کیپٹن(ر)عارف نواز،ایڈیشنل آئی جی فنانس سہیل خان،امجدجاویدسلیمی،علی ذوالنورین،عثمان خٹک،ڈی آئی جی اظہرحمیدکھوکھر،سلمان چودھری،بی اے ناصر،شاہدحنیف ودیگرافسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پولیس کی بھرتی کے طریقہ کاراوربھرتی کی عمر18سے20سال کرنیکافیصلہ کیاگیاجبکہ کانسٹیبل کی ریٹائرمنٹ کی عمر 50، ہیڈکانسٹیبل کی53اوراے ایس ائی کی عمر55سال کرنے پرغورکیا گیا۔اجلاس میں رضاکارفورس کی ازسرنوتشکیل اور کارکردگی بہتربنانے پربھی غورکیاگیا۔رضاکارکی کم ازکم تنخواہ 16ہزاراوربھرتی کی عمر18سے20سال کرنیکی بھی تجویز دی گئی جس کواگلے ا جلاس تک روک لیاگیا۔اسی طرح کانسٹیبلزکی صوبے میں15ہزار417خالی اسامیوں پربھرتی کی تجاویزکابھی جائزہ لیاگیا۔سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں بھرتی ہونیوالوں کی سروس سٹرکچراورترقی کابھی جائزہ لیاگیا۔

مزید :

علاقائی -