عالمی یوم شہری دفاع : اہم تقریب ناصر باغ میں منعقد

عالمی یوم شہری دفاع : اہم تقریب ناصر باغ میں منعقد

  

لاہور(رپورٹ :بلال چودھری) سول ڈیفنس فورس کسی بھی معاشرہ کی وہ فورس ہوتی ہے جو کہ کسی محاذ پر لڑتے تو نہیں لیکن وہ کسی بھی ایمرجنسی ،جنگ یا اسی ہی صورتحال میں شہریوں کی مدد کرنے میں پیش پیش ہوتے ہیں اس ہی حوالے سے عالمی یوم شہری دفاع کے حوالے سے ایک اہم تقریب ناصر باغ میں سول ڈیفنس لاہور کی جانب سے منعقد کی گئی۔ تقریب کے خصوصی مہمان خواجہ احمدحسان، ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان تھے۔ سول ڈیفنس کے رضاکاروں کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی او سول ڈیفنس لاہور ملک صداقت نے محکمہ سول ڈیفنس لاہور کی کارکردگی پیش کی اور بتایا کہ سول ڈیفنس کے رضا کار رمضان بازاروں ، سیکیورٹی، پولیو، ڈینگی اور دیگر مقامات پر اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں اور شہر میں آگ لگنے کے واقعات کے علاوہ عمارتوں کے گر جانے کے واقعات میں رضاکار دیگر اداروں کے ساتھ ملکر بھر پور حصہ لیتے ہیں۔اس موقع پر آئے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ شہری دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے محکمہ سول ڈیفنس کے رضاکاروں کی خدمات ہماری تاریخ کا حصہ ہیں اور1971اور1965کی جنگ میں رضاکاروں نے بھر پور کام کیا۔ تمام شہری محکمہ سول ڈیفنس کے رضا کاروں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور یہ بات خوش آئندہ ہے کہ حکومت شہری دفاع کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ شہر میں آنے والی ہر ناگہانی صورتحال پر محکمہ سول ڈیفنس کے رضاکاروں کو دیگر ریسکیو اداروں کے ساتھ پایا جاتا ہے جوکہ ایک خوش آئند بات ہے ۔بعد ازاں ناصر باغ سے لیکر ٹاؤن ہال تک ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان اور خواجہ احمدحسان نے کی۔ٹاؤن ہال میں مہمانان گرامی کو سول ڈیفنس کی طرف سے فائر سیفٹی ، سیکیورٹی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی طرف سے لگائی گئی نمائش کا بھی معائنہ کرایا گیا۔

مزید :

علاقائی -