ریلوے ورکشاپ ملازمین سرعام جواکھیلنے لگے،پولیس کی چشم پوشی

ریلوے ورکشاپ ملازمین سرعام جواکھیلنے لگے،پولیس کی چشم پوشی

  

لاہور(وقائع نگار) ریلوے ورکشاپ مغلپورہ کے ملازمین نے کام کے درمیان وقفہ کے دوران سرعام پارک میں بیٹھ کر جوا کھیلنا معمول بنا لیا ۔جبکہ پولیس گڑھی شاہو ریلوے پولیس و مغلپورہ پولیس نے مبینہ ساز باز کر کے ملازمین کو سرعام جوا کھیلنے کی اجازت دے دی ۔نمائندہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے گڑھی شاہو کے رہائشیوں نے بتایا کہ ریلوے تھانہ گڑھی شاہو سے چند گز کے فاصلے پر ریلوے کی ورکشاپ موجود ہے جس سے پہلے ریلوے شیڈز اور ایک وسیع میدان خالی پڑا ہے ۔ریلوے ملازمین ہر روز یہاں پر کھانے کے وقفہ اور دیگر وقفوں میں آ جاتے ہیں اور یہاں پر بیٹھ کر تاش پر جوا کھیلتے ہیں اس کے علاوہ کرکٹ میچوں کے نام پر بھی جوا کھیلا جاتا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے ان ملازمین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ یہ جوئے بازی کا سلسلہ پچھلے کئی سالوں سے یہاں رواں دواں ہے اور دونوں ریلوے اور لوکل پولیس نے ان جواریوں کے ساتھ ساز باز کر رکھی ہے ۔پولیس حکام واقع کا نوٹس لیکر ان کے خلاف کارروائی یقینی بنائیں ۔

مزید :

علاقائی -