پنجاب ،24گھنٹوں میں564ٹریفک حادثات،6جاں بحق،445شدید زخمی

پنجاب ،24گھنٹوں میں564ٹریفک حادثات،6جاں بحق،445شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (خبر نگا ر )پنجاب کے مختلف مقامات پر24گھنٹوں میں564ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں445شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ214افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران6افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 257 ڈرائیور،24کم عمرڈرائیور،311مسافراور97پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

مزید :

علاقائی -