کاہنہ ،قتل کی جھوٹی اطلاع دینے پرملزم کیخلاف مقدمہ درج،گرفتارنہ ہوسکا

کاہنہ ،قتل کی جھوٹی اطلاع دینے پرملزم کیخلاف مقدمہ درج،گرفتارنہ ہوسکا

  

لاہور(خبر نگا ر )کاہنہ میں تین افراد کے قتل کی کال پر پولیس والوں کی دوڑیں لگ گئیں تاہم یہ کال جھوٹی ثابت ہوئی جس پر کال کرنے والے کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ پولیس کو ایک کال آئی جس میں کہا گیا کہ کاہنہ میں تین افراد قتل ہو گئے ہیں اس پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اور بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تاہم وہاں کوئی ایسی واردات نہ ہوئی تھی۔ جب کال کرنے والے کے نمبر پر کال کی گئی تو وہ بند تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم اب تک اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

مزید :

علاقائی -