پولیس بچے کوبداخلاقی کے بعدقتل کرنے والے ملزمان گرفتارنہ کرسکی
لا ہور( خبر نگا ر )کاہنہ میں بد اخلا قی کے بعد قتل ہو نے والے کم سن طالبعلم طلحہ کے ملزمان کا پو لیس سرا غ نہ لگا سکی ۔ تفصیلا ت کے مطا بق کا ہنہ کا رہا ئشی محمد اصغر اپنی بیو ی،2بیٹو ں اور ایک بیٹی کے سا تھ 9نمبر وارڈ میں کر ائے کے گھر میں رہتا ہے ۔پو لیس کے مطا بق محمد اصغرکو کا بیٹاطلحہ اصغرچا ر روزقبل مسجد میں قر آن پا ک کی تعلیم حا صل کرنے گیا شا م کوواپس گھر نہ آ یا ۔گھر والو ں نے تشویش لاحق ہو نے پر تھا نے میں گمشد گی کی ر پو رٹ در ج کروا د ی جس کی کا ہنہ کے علا قہ5نمبر صو ئے کے کھیتو ں میں بچے کی لا ش دیکھ کر اہل علا قہ نے شو ر مچا نا شر وع کر دیا ۔کا ہنہ پو لیس کو اطلا ع دی گئی ،پو لیس نے نعش کی شنا خت کے لئے اصغر کو بلا یا جس کی شنا خت طلحہ کے نا م سے ہو ئی پو لیس نے نعش ضروری کا رروا ئی کے بعد ور ثا کے حوالی کردی جسے بعدزا ں مقامی قبرستا ن میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔ پو لیس کا کہنا ہے کہ طلحہ کو بد اخلا قی کے بعد قتل کیا گیا ہے ۔ پو لیس چا ر گزر نے کے بعد بھی ملزما ن کو سرا غ نہ لگا سکی ۔ اس حوالے سے ایس ایچ او کا ہنہ میا ں احسان کا کہنا تھا کہ تفتیش جا ر ی ہے جلد ملزما ن کا سرا غ لگا لیا جا ئے گا ۔