باٹاپور،واہگہ ٹاؤن عملہ پر تشددکے ملزمان سیاسی دباؤ پررہا

باٹاپور،واہگہ ٹاؤن عملہ پر تشددکے ملزمان سیاسی دباؤ پررہا

  

لاہور(خبر نگا ر )باٹا پور پو لیس نے واہگہ ٹاؤن عملہ پر تشدد اور علاقہ میں احتجاج کر نے والے مقا می ایم این اے کے مبینہ کز نوں سمیت 7افراد کو گر فتار کر تے ہو ئے ان کے خلاف مقد مہ درج کر لیا۔ذرا ئع کے مطا بق پو لیس نے اعلیٰ سیاسی شخصیات کے کہنے پر سب کو رات گئے رہا کر دیا ۔ بتا یا گیا ہے کہ گز شتہ روز واہگہ ٹاؤن کا عملہ ناجائز تجاوئزات کو گرا رہا تھا کہ علاقہ ایم این اے سہیل شوکت بٹ کے 2کز نوں سلمان بٹ اورراشد بٹ جو کے ،یو سی 183,182, کے چیر مین ہیں انھوں نے عملہ کے درجنوں افراد کو تشدد کا نشا نہ بنا ڈالا ۔اطلاع ملنے پرپو لیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ،احتجاج کر نے والے افراد کو پکڑ نے کے بعد حوالات میں بند کرتے ہو ئے واہگہ ٹاؤن کے ٹی،او،آر،عتیق عاشق کی درخواست پر مقد مہ نمبر151/16,دفعہ،427,353,186,148,149 کے تحت درج کر لیا جبکہ سیا سی شخصیات کے کہنے پر ان کو رہا کر دیا گیا ،پو لیس کا کہنا ہے کے اعلیٰ پو لیس افسران کے کہنے پر چھوڑا گیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -