انجینئرنگ ایک کٹھن اور نہایت اہمیت کا حامل شعبہ ہے ،پروفیسر جیمز

انجینئرنگ ایک کٹھن اور نہایت اہمیت کا حامل شعبہ ہے ،پروفیسر جیمز

  

لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) انجینئرنگ ایک کٹھن اور نہایت اہمیت کا حامل شعبہ ہے جس کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول اکیڈمکس، انڈسٹری اور متعلقہ اداروں کو باہمی اشتراک اوراور اس سیکٹر میں جدت کو اپناتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی اشد ضرورت ہے یہ بات یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا کے پروفیسر جیمز ٹریویلین نے یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے دورے کے موقع پر وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد سے ملاقات میں کہی۔انہوں نے کہا کہ اکیڈمکس اور انڈسٹریل انجینئرز کے درمیان خلاء کو موجود وسائل کو احسن طریقے سے استعمال کرتے ہوئے مشاورت، ڈائیلاگ،اشتراک اور مفاہمت سے پر کیا جا سکتا ہے تاکہ ٓائندہ دور کے چیلنجز سے مکمل تیاری سے نبردآزما ہوا جا سکے۔انہوں نے مزید کہاکہ وسیع پیمانے پر انڈسٹری میں پیداوار کو اسی تناسب سے تقسیم اور کھپت کا معاملہ ہمیشہ درکار ہوتا ہے اس حوالے سے انجنیئرز کو مارکیٹ کی طلب اور دیگرمراحل سے متعلق ہر قسم کی معلومات ہونی چاہیے۔

اس موقع پر ڈاکٹر وقار ڈائریکٹر الخوارزمی انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹرسائنسز نے حاضرین کو یو ای ٹی کے توانائی کے سیکٹر کے متعلق پراجیکٹس سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں ڈین ڈاکٹر شاہد رفیق، ڈاکٹر فیاض شاہ، ڈاکٹر ناصر حیات، ڈاکٹر نیلم ناز، افسر تعلقات عامہ عدنان خالق بھٹی بھی موجود تھے۔ ملاقات کا اختتام وائس چانسلر یو ای ٹی لاہورپروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد کی جانب سے پروفیسر جیمز ٹریویلین کو اعزازی شیلڈز پیش کرنے سے ہوا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -