سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ برج اٹاری‘ کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ برج اٹاری‘ کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

  

لاہور(خبر نگار خصوصی) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ برج اٹاری‘ جڑانوالہ روڈ‘ لاہورکے طلبا اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے مختلف سکولوں کا وزٹ کیا۔

گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول اتحاد ٹاؤن‘ لاہور کینٹ‘گورنمنٹ سید نیشنل گرلز پرائمری سکول‘ مزنگ‘ لاہور‘گورنمنٹ ایلیمنٹری مڈل سکول‘ مزنگ‘لاہور‘رضا پبلک ہائی سکول‘ شوکت کالونی‘ بیگم کوٹ‘ شاہدرہ‘مسلم سکالرز مڈل ہائی سکول‘ فرخ آباد‘ شاہدرہ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد467 تھی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -