جشنِ بہار مشاعرہ شاعر ناصر بشیر کی زیرصدارت حجرہ شاہ مقیم میں ہوگا

جشنِ بہار مشاعرہ شاعر ناصر بشیر کی زیرصدارت حجرہ شاہ مقیم میں ہوگا

  

لاہور (ادبی رپورٹر) انجمنِ ارباب ذوق حجرہ شاہ مقیم کا سالانہ جشنِ بہار انیسواں مشاعرہ 26 مارچ کی رات منعقد ہوگا جس کی صدارت نامور شاعر اور کالم نگار پروفیسر ناصر بشیر کریں گے جبکہ ممتاز پنجابی شاعر بابا نجمی اور کامریڈ شفیق احمد شفیق مہمان خصوصی ہوں گے۔ مشاعرے میں اوکاڑہ، پاک پتن، ساہیوال، رینالہ خورد، بصیر پور، کنگن پور، قصور، رائے ونڈ، لاہور کے معروف شعرائے کرام شرکت کریں گے۔ مشاعرے کے سرپرستِ اعلیٰ سینئر شاعر ڈاکٹر شفقت قاضی ہیں دیگر میزبانوں میں جہانگیر غوری، ڈاکٹر ناصر، میاں اشرف ڈولا اور خالد پرویز کے نام شامل ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -