جوڈیشل کمیشن کی لاہور ہائیکورٹ کے 4ایڈیشنل ججوں کو مستقل ،2کی سبکدوشی کی سفارش

جوڈیشل کمیشن کی لاہور ہائیکورٹ کے 4ایڈیشنل ججوں کو مستقل ،2کی سبکدوشی کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )جوڈیشل کمیشن نے لاہو رہائیکورٹ کے 4ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے جبکہ دو ججوں کی سبکدوشی کی سفارش کردی ہے ۔جن ججوں کو مستقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے ان میں جسٹس فیصل زمان خان، جسٹس شاہد جمیل خان، جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس شمس محمود مرزا شامل ہیں۔چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہو ا جس میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج مسٹرجسٹس میاں ثاقب نثار، مسٹرجسٹس آصف سعید خان کھوسہ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹرجسٹس اعجاز الاحسن، ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج مسٹرجسٹس سید منصور علی شاہ، اٹارنی جنرل پاکستان سلمان بٹ،وفاقی وزیر قانون پرویز رشید،ممبر پاکستان بار کونسل یاسین آزاد سمیت جوڈیشل کمیشن کے دیگر ممبروں نے شرکت، ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے سفارش کی گئی کہ عدالت عالیہ کے تمام ایڈیشنل ججز کو مستقل کر دیا جائے ، تمام ممبروں کی رائے کا جائزہ لینے کے بعد جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان، جسٹس شاہد جمیل خان، جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس شمس محمود مرزا کو مستقل کرنے جبکہ جسٹس جیمز جوزف اور جسٹس ظفر خاکوانی کوسبکدوش کرنے کی سفارش کی ہے ، کمیشن کی یہ سفارشات پارلیما نی کمیٹی برائے ججز کو بھجوائی جائیں گی، پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد صدر مملکت جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں حتمی نوٹیفکیشن جاری کریں گے ۔ان جج صاحبان کو 22مارچ 2014ء کو لاہورہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات کیا گیا تھا۔

مزید :

صفحہ اول -