ملک کے مختلف علاقوں میں کل سے تیز ہواؤں کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں کل سے تیز ہواؤں کیساتھ بارش کا امکان

  

لاہور(کامرس رپورٹر)محکمہ موسمیات نے (کل ) جمعہ سے اسلام آباد،خیبرپختونخواہ ، پنجاب سمیت دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور چند مقامات پرژالہ باری کی پیشگوئی کردی ہے اور رواں ماہ ملک میں معمول سے زیادہ بارشوں کی امیدظاہر کی ہے جبکہ آئندہ 24گھنٹوں میں بلوچستان اورڈی آئی خان،بنوں ،فاٹا میں بارش کا امکان ہے ۔ آئندہ 48 گھنٹوں کے دورن سکھر، لاڑکانہ، کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بھی گرج چمک اورتیز ہواوں کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔اگلے تین روز کے دوران گندم کی کاشت کے بارانی علاقوں اور چنے کی کاشت میں بھی بارش کا امکان ہے اور متوقع بارش کے بعد پنجاب کے علاقوں میں دھند ختم ہو جائیگی۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بلوچستان( کوئٹہ، قلات،سبی،مکران، ژوب،نصیر آباد ڈویژن) میں اکثر مقامات پر اورڈی آئی خان،بنوں ،فاٹا میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواوں کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران سکھر، لاڑکانہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

مزید :

صفحہ اول -