لاری اڈہ میں د وگروپوں میں فائرنگ ، خاتون شدید زخمی

لاری اڈہ میں د وگروپوں میں فائرنگ ، خاتون شدید زخمی

  

لاہور(خبر نگار)لاری اڈہ کے علاقہ اقبال پارک میں د ومخالف گروپوں کے درمیان فائرنگ تبادلے کے دوران راہگیر خاتون شدید زخمی ہو گئی ہے جسے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر ارشد کے دو ساتھیوں کو گرفتار کیا تھا جس کی رنجش پر ارشد گروپ کے ارکان نے مخالف گروپ پر فائرنگ کر دی ہے ۔ پولیس نے جگنو بٹ کے دو ساتھیوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔ جبکہ 45سالہ خاتون جس کا نام رشیدہ بی بی بتایا گیا ہے اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت نازک ہے ۔ پولیس واقعہ کی تفتیش میں مصروف عمل ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -