ستارہ کالونی سب ڈویثرن لیسکو میں4 بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

ستارہ کالونی سب ڈویثرن لیسکو میں4 بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر ) ایس ای ساوتھ سرکل کی خصوصی ہدایت پر ستارہ کالونی سب ڈویثرن لیسکو میں بجلی چوروں کی شامت سوبجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ڈئیکشن بل کی مد میں بھاری جرمانے کیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ای ساؤتھ سرکل انجنئیر زاہد سلیم کی ہدایت پر ایس ڈی او ستارہ کالونی سب ڈویثرن انجنئیر رضوان احمد ، راشد محمود اعوان ، میٹر انسپکٹر محمد یونس ایل ایس سید ظاہر شاہ ، چوہدری سرفراز ساگر و دیگر اہلکاروں کے ہمراہ ستارہ کالونی نمبر 2شامی پارک ، اتحادپارک مئیو کالونی محمد علی کالونی گردو نواح میں گرینڈآپریشن کرتے ہوئے 100بجلی چوروں کو رنگے ہاتھو ں پکڑ لیا ۔ جو مختلف جدید طریقوں سے بجلی چوری کر کے محکمے کو ماہانہ لاکھوں روپے کا چونا لگانے مصروف تھے ۔ ڈئیکشن بل کی مد میں تمام بجلی چوروں کو بھاری جرمانے کیے گئے اور 50%ریکوری بھی حاصل کر لی ۔ ایس ڈی او انجنئیررضوان کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا۔