پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فائدہ غریب عوام تک نہیں پہنچا،ذکر اللہ مجاہد
لاہور(نمائندہ خصوصی) امیرجماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فائدہ غریب عوام تک نہیں پہنچا، اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور اشیاء ضروریہ کے نرخ کم کرنے کے حکومتی دعوئے صرف اخبارات کی حد تک ہیں۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے جماعت اسلامی کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کے فوائد نچلی سطح پرپہنچے بغیر عام آدمی کی زندگی میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوگی ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک عرصہ سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے ،جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی ہونے کے باوجود حکومت پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کروانے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے لہذا حکومت ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں فی الفور کمی کو یقینی بنائے ۔ مزید براں سیلز ٹیکس ، ڈیوٹی ٹیکس اور دوسرے ٹیکسوں کی شرح میں بھی نمایاں کمی کی جائے۔
تاکہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑ ھتیں تھیں تو اسی تناسب سے پٹرولیم مصنوعات کے نرخ بھی بڑھائے جاتے رہے ،جس سے مہنگائی کا طوفان بڑھتا رہا ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی آنے لگی تو اوگرا کی شفارشات کے برخلاف ہمارے ملک میں قیمتوں میں برائے نام کمی کی جاتی رہی۔ انہوں نے کہاکہ دیگر ممالک میں فوڈ پروڈکٹ یعنی کھانے پینے کی اشیاء کے نرخ عام آدمی کی پہنچ میں رکھنے پر خصوصی توجہ دی