پنجاب حکومت نے 3سیکرٹریوں اور 4کمشنروں سمیت متعدد اعلیٰ افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے

پنجاب حکومت نے 3سیکرٹریوں اور 4کمشنروں سمیت متعدد اعلیٰ افسروں کے تقرر و ...

  

لاہور(خبر نگار خصوصی) پنجاب حکومت نے 3سیکرٹریز، 4کمشنرز سمیت متعدد اعلیٰ افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ جاوید اکبر سیکرٹری آئی اینڈ سی سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو ٹرانسفر کرکے سیکرٹری ٹرانسپورٹ لگایا گیا ہے ندیم محبوب سیکرٹری کوآرڈینیشن چیف منسٹر سیکرٹریٹ کو کمشنر سرگودھا لگایا گیا ہے وہاں سے کیپٹن ( ر) محمد آصف کو ٹرانسفر کرکے کمشنر گوجرانوالہ لگایا گیا ہے عظمت محمود کمشنر ساہیوال کو کمشنر راولپنڈی ڈویژن لگا دیا گیا ہے۔ تقرری کے منتظر احمد رضا سرور کو سیکرٹری آرکائیوز اینڈ لائبرریریز لگایا گیا ہے گلزار حسین شاہ سپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کو ٹرانسفر کرکے ان کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کردی گئی ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -