بچوں سے بد اخلاقی کی سزا عمر قید ،انسانی حقوق کمیٹی نے فوجداری قانون میں ترمیم کا بل منظور کر لیا

بچوں سے بد اخلاقی کی سزا عمر قید ،انسانی حقوق کمیٹی نے فوجداری قانون میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ((اے این این)سینیٹ کی انسانی حقوق کی فنکشنل کمیٹی نے بچوں سے متعلق فوجداری قانون میں ترمیم کا بل منظور کرلیا ، جنسی زیادتی کرنے والے کو اب عمر قید کی سزا ہوگی ۔ بچوں کی نازیبا تصاویر یا فلم بنانے پر بھی 7سال تک قید ہوگی ۔ بچوں کے حقوق کا تحفظ ، فوجداری قانون میں ترمیم منظور ، بداخلاقی کرنے والے کوعمر قید تک کی سزا ، بچوں کی نازیبا تصاویر یا فلم بنانے والا 7 سال تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے جائے گا ۔ ترمیمی بل کی منظوری کے بعد اب بچوں کی انسانی سمگلنگ پر بھی 5 سے 7 سال تک قید کی سزا دی جائیگی ۔ بچوں کو سزا دینے کی عمر کی حد بھی 7 سے بڑھا کر 10سال کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -