بھارت ہمیشہ بلیم گیم میں مصروف رہتا ہے،رحمن ملک

بھارت ہمیشہ بلیم گیم میں مصروف رہتا ہے،رحمن ملک

  

اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ مودی سرکار کبھی بھی پاکستان کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات نہیں چاہتی بھارت ہمیشہ بلیم گیم میں مصروف رہتا ہے ۔ بدھ کے روز اسلام آباد میں سابق وزیر داخلہ اور سینیٹر رحمان ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو امید تھی کہ بھارت پٹھانکوٹ حملے کی ایف آئی آر درج ہونے پر شکر گزار ہو گا اور بھارت بدلے میں سمجھوتہ ایکسپریس واقع میں ملوث لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرے گا انہوں نے کہا کہ بھارت میں آنے والی حکومتوں نے ہمیشہ سے بلیم گیم میں مصروف عمل رہتی ہیں اور مودی سرکار بھی پاکستان کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات نہیں چاہیے گی ۔

مزید :

صفحہ اول -