دو سالہ بچہ والد کی تحویل سے بازیاب

دو سالہ بچہ والد کی تحویل سے بازیاب

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے بچوں کی حوالگی کے حوالے سے دائر درخواست پر 2سالہ بچے کو والد کی تحویل سے بازیاب کروا کر درخواست گزار ماں کے حوالے کر دیا ۔عدالت میں فاطمہ بی بی نے دائرحبس بے جا کی درخواست میں موقف اختیار کررکھا تھا کہ اسکے شوہرنے گھریلو ناچاقی پر مارپیٹ کا نشانہ بنانے کے بعد اسے گھرسے نکال دیا ہے۔

اور زبردستی بیٹے کو اپنی تحویل میں رکھا ہواہے جبکہ سائلہ کواس سے ملنے بھی نہیں دیا جارہا ہے۔

،عدالت سے استدعا ہے کہ بیٹے کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالتی حکم پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او نے بچے یاسر کوعدالت کے روبرو پیش کردیا جہاں عدالت نے مذکورہ بچے کو درخواست گزارماں کے حوالے کرتے ہوئے دائر حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -