بھارت داعش کو اسلحہ فراہم کرنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا

بھارت داعش کو اسلحہ فراہم کرنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی یونین نے دعوی کیا ہے کہ بھارت داعش کو اسلحہ فراہم کرنے والادنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیاہے، بھارت اس وقت داعش کو بارودی مواد سمیت بھاری اسلحہ دے رہا ہے۔داعش کے زیر استعمال سیفٹی فیوز ، ڈیٹو نیٹرز اور دیگر تباہ کن اسلحہ بھارتی کمپنیوں کا بنا ہوا ہے۔

امریکی اخبار نے یورپی یونین کی رپورٹ کے حوالے سے لکھاکہ  اس وقت بھارت کی سات بڑی اسلحہ ساز فیکٹریاں دوسرے ممالک کو جو اسلحہ بھیج رہی ہیں وہ داعش کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ یہ اسلحہ ترکی، شام اور دوسرے ممالک سے ہوکر داعش کے جنگجووں کے پاس جاتا ہے۔ داعش جنگجو شام میں 20 ممالک کی 51 کمپنیوں کے ہتھیار، اور دیگر جنگی سامان استعمال کر رہے ہیں۔ ان ممالک میں امریکا ، روس ، چین ، برازیل ،ایران ، بلیجیئم ، نیدرلینڈ اور جاپان شامل ہیں۔ داعش جنگجو سب سے زیادہ ترکی کے پارٹس استعمال کرتے ہیں اس کے بعد بھارت کا نمبر ہے۔ داعش جنگجووں کو 13 ترک اور 7 بھارتی کمپنیاں جنگی آلات ، دھماکا خیز مواد اور دیگر سامان سپلائی کر رہی ہیں۔ بھارتی کمپنیاں قانونی طور پر لائسنس لے کر ترکی اور لبنان سامان برآمد کرتی ہیں جہاں سے شام روانہ کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی بھارت میں داعش سے ہمدردی رکھنے والے ہزاروں افراد کا انکشاف ہوا تھا

مزید :

صفحہ اول -