اورنج ٹرین تحفہ ہے، حکومتی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں،عمران شاہ

اورنج ٹرین تحفہ ہے، حکومتی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں،عمران شاہ

  

لاہور (پ ر) حکومتی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں مخالفین حکومتی منصوبوں پر تنقید کے سوا کچھ نہیں کر سکتے ۔اورنج ٹرین منصوبہ لاہوریوں کے لئے تحفہ ہے۔ وزیراعظم میاں نوازشریف اور خادم اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ گامزن ہے ان خیالات کا اظہار یونین کونسل 233کے چیئرمین سید عمران علیم شاہ نے پارٹی ورکروں سے ملاقات کے موقع پر کیا۔اس موقع پر نامزد لیبر کونسلرز آصف شاہ، جنرل کونسلرمحمد اقبال ، اشرف گجر،اصغر خان،رانا شانی ،سنیل سرفراز،مقبول راٹھور بھی موجود تھے چیئرمین سید عمران شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے دلوں پر حکومت کر رہی ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی۔ میاں نوازشریف نے جب اپنے سابقہ دور میں موٹروے کا سنگ بنیاد رکھا تو مخالفین اس وقت بھی تنقید سے باز نہیں آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے دلوں پر حکومت کر رہی ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -