حکمران نیب اور ایف آئی اے کے قوانین میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں،عبدالرشید

حکمران نیب اور ایف آئی اے کے قوانین میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں،عبدالرشید

  

لاہور( پ ر ) عبدالرشید قریشی چیئرمین عدلیہ بچاؤ کمیٹی ، محبوب احمد چودھری ایڈووکیٹ، این۔ اے۔بٹ ایڈووکیٹ، شہباز رشید قریشی ایڈووکیٹ، اظہر مجید خواجہ، منظور علی بھٹی، یاور مقبول ایڈووکیٹ، امتیاز رشید قریشی نے مشترکہ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمران قومی احتساب بیورو ( نیب) اور ایف آئی اے کے قوانین میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ حکمرانوں کی اکثریت ان دونوں اداروں کی گرفت میں آنے والی ہے جو قوم اپنے حکمرانوں کا احتساب نہ کرے وہ عذاب خداوندی سے نہیں بچ سکتی۔ آج تمام قوم پکار پکار کر لٹیروں کے احتساب کا مطالبہ کر رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -