میٹرو بس منصوبہ ، نیب کے ریکارڈ طلب کرنے پر ایل ڈی اے حکام پریشان

میٹرو بس منصوبہ ، نیب کے ریکارڈ طلب کرنے پر ایل ڈی اے حکام پریشان

  

لاہور (اپنے خبر نگار سے)میٹرو بس منصوبے سے متعلق نیب کے ریکارڈ طلب کرنے پر ایل ڈی اے اور ٹیپا کے افسران میں تھر تھلی مچ گئی نیب نے پلانگ اینڈ ڈیویلپمنٹ سمیت منصوبے سے منسلک تمام افسرون کی فہرستیں سمیت پی سی ون کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے جبکہ ایل ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ نیب نے صرف ریکارڈ طلب کیا ہے مزید تشویش کی کوئی بات نہیں ۔تفصیلات کے مطابق میٹرو بس سروس میں مبینہ کرپشن کے پیش نظر نیب کی طرف سے ریکارڈ طلب کرنے کی وجہ سے ٹیپا اور ایل ڈی اے افسران میں تھر تھلی مچ گئی ہے، نیب کے احکامات پر صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کی جانب سے چیف انجینئر ٹیپا اور ایل ڈی اے کو خط لکھا گیا ہے کہ نیب میٹرو بس سروس منصوبے پر انکوائری کر رہا ہے جس کے لئے نیب کو اس منصوبے پر مزید کارروائی کی ضرورت ہے ۔خط میں کہا گیا ہے کہ میٹرو بس سروس منصوبے کا پی سی ون سرٹیفکیٹ انشورنس اور کنسلٹنٹس کی تفصیلات سمیت تمام اہم دستاویزات فراہم کی جاہیں تاکہ اس منصوبے پر پہلے سے جاری انکوائری میں مارد پیش رفت ہو سکے۔اس حوالے سے ایل ڈی اے اور ٹیپا افسران نے کہا کہ نیب نے میٹرو بس سروس منصوبے سے متعلق صرف ریکارڈ مانگا ہے جبکہ اس با رے ابھی کوئی تشویش کی بات نہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -