ڈیوڈ ہیل کا پشاور قونصلیٹ کے دو ملازمین کی ہلاکت پر اظہار افسوس

ڈیوڈ ہیل کا پشاور قونصلیٹ کے دو ملازمین کی ہلاکت پر اظہار افسوس

  

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے دہشتگرد حملے میں پشاور قونصلیٹ کے دو ملازمین عابد شاہ اور فیصل خان کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ہمیں خوفناک نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے ، دہشتگرد حملے میں ہمارے پشاور قونصلیٹ کے دو ساتھی ہلاک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے ہمارے دونوں ساتھی سفارتخانے اور قونصلیٹ ٹیم کا قیمتی اور لازمی حصہ تھے، ہم اس نقصان پر بہت افسردہ ہیں ۔ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے مزید کہا کہ فیصل خان پشاور میں سینئر ترین پاکستانی ملازم تھے،وہ اپنے حسِ مزاح ، کام سے اپنی محبت کے حوالے سے مشہور تھے، ہم ان کی موت پر ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -