پنجاب بار کونسل کا صوبے کے تمام وکلاء کی ڈگریوں کی تصدیق کے کام کا آغاز
لاہور(نامہ نگار خصوصی )پنجاب بار کونسل نے صوبے کے تمام وکلاء کی ڈگریوں کی تصدیق کے کام کا آغاز کردیاہے۔ پنجاب بار کونسل نے اس سلسلہ میں سپریم کو رٹ پاکستان اور پنجاب حکومت کو وکلاء کی لسٹیں تصدیق کے لئے بھجوانا شروع کر دی ہیں۔اسی طرح پنجاب بھر کی 128 بار ایسوسی ایشنز کے ممبران کی بائیو میٹرک رجسٹریشن کا عمل بھی شروع کیا جارہا ہے تاکہ آئندہ تمام بار ایسوسی ایشنز کے انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت شفاف طریقے سے منعقد ہوسکیں۔