بلدیاتی الیکشن میں براہ راست اقلیتی نمائندوں کے انتخاب کیلئے دائر درخواست پرپنجاب حکومت سے جواب طلب

بلدیاتی الیکشن میں براہ راست اقلیتی نمائندوں کے انتخاب کیلئے دائر درخواست ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے بلدیاتی الیکشن میں براہ راست اقلیتی نمائندوں کے انتخاب کے لئے دائر درخواست پرپنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا ،اس سلسلے میں سرکاری وکیل کوہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ تاریخ سماعت پر30مارچ کو حکومت کے موقف سے موقف سے عدالت کو آگاہ کیا جائے ۔تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل کی طرف سے دائر اس درخواست کی سماعت کے دوران ان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں اقلیتی نمائندوں کو نامزد کیا جاتا ہے جس سے اقلیتی برادری ووٹ کااپنا جمہوری حق استعمال کرکے اپنے نمائندے منتخب نہیں کرسکتی ،جوکہ آئین کے منافی ہے ،لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کرکے نئے منتخب نمائندوں کو بے اختیار بنادیا گیا ہے جبکہ شو آف ہینڈ کے ذریعے میئر و ڈپٹی میئر کا انتخاب بھی خلاف آئین ہے ،عدالت ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو کالعدم قرار دے۔

مزید :

صفحہ آخر -