کانسٹیبل کے قتل میں عمر قید کی سزا پانے والے تین مجرموں کی اپیلیں مسترد

کانسٹیبل کے قتل میں عمر قید کی سزا پانے والے تین مجرموں کی اپیلیں مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے کانسٹیبل کے قتل میں عمر قید کی سزا پانے والے تین مجرموں کی اپیلیں مسترد کر دیں۔جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے عمر قید کے مجرموں علی رضا، محمد شفیق اور عمران یونس کی اپیلوں پر سماعت کی، مجرموں کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے آزاد گواہ نہ ہونے کے باوجود تینوں کو کانسٹیبل محمد اکرم کے قتل میں عمر قید کی سزا سنائی، مجرموں کی اپیلیں منظور کر کے رہائی کا حکم دیا جائے، محکمہ پراسکیوشن کی طرف سے ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل خرم خان نے موقف اختیار کیا کہ مجرموں نے تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ میں دوران ڈکیتی کانسٹیبل کو گولیاں مار کر قتل کیا ، مجرموں کی جیل میں باقاعدہ شناخت کی گئی جبکہ مجرموں سے برآمد ہونے والا اسلحہ اور گولیوں کے خول بھی آپس میں میچ ہوئے، ٹرائل کورٹ نے ٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پر ہی انہیں عمر قید کی سزا سنائی ، فاضل بنچ نے دلائل سننے کے بعدتینوں مجرموں کی اپیلیں مسترد کر دیں۔

مزید :

صفحہ آخر -