پی پی 147سے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شعیب صدیقی کی کامیابی اور انتخابی نتائج سپریم کورٹ میں چیلنج

پی پی 147سے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شعیب صدیقی کی کامیابی اور انتخابی نتائج ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )مسلم لیگ (ن) کے محسن لطیف نے لاہور کے حلقہ پی پی 147سے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شعیب صدیقی کی کامیابی اور انتخابی نتائج کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں مسلم لیگ (ن)کے پی پی 147سے ناکام امیدوار محسن لطیف نے سردار کلیم الیاس ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ الیکشن ٹربیونل نے دھاندلی کے ثبوتوں کا جائزہ لئے بغیر ہی پی ٹی آئی کے شعیب صدیقی کے خلاف انتخابی عذرداری مسترد کر دی ہے، الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ مخصوص طاقتوں نے این اے 122میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ایاز صادق کو کامیاب کروایا اور پی پی 147کے انتخابات میں دھاندلی کر کے پی ٹی آئی کے امیدوار کو جتوایا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم کر کے پی پی 147سے شعیب صدیقی کو نااہل قرار دیا جائے اوراس حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -