پٹواری رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

پٹواری رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

  

لاہور(سپیشل رپورٹر)اینٹی کرپشن لاہور ریجن کے ڈائریکٹر طارق محمود کے حکم پر کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر نعیم الرحمن اور سول جج راشد چودھری نے رنگے ہاتھوں 50ہزار روپے رشوت وصول کرنے کے الزام میں پٹواری عبدالعزیزکوگرفتار کرلیا ہے ۔واضح رہے کہ پٹواری عبدالعزیز پہلے ہی درخواست گزار سائل محمد اکرام سے 2لاکھ 50ہزارروپے وصول کرچکا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ کوٹ رادھا کشن کے رہائشی محمد اکرام نے اینٹی کرپشن لاہور ریجنل ڈائریکٹر کو دی جانے والی تحریری درخواست میں الزام عائد کیا کہ پٹواری عبدالعزیز نے 2کنال اراضی کے انتقال کے لئے 2لاکھ 50ہزار روپے وصول کرچکاہے جبکہ اب وہ مزید50ہزار روپے کا مطالبہ کررہا تھا جس پر ڈائریکٹر طارق محمود نے ڈپٹی ڈائریکٹر نعیم الرحمن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے گزشتہ روز سول جج راشد چودھری کے ہمراہ چھاپہ مار کر ملزم پٹواری عبدالعزیز کو 50ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ۔

پٹواری گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -