مئیر کا انتخاب رکوانے کی درخواست پر الیکشن کمیشن اور خواجہ احمد حسان کو 31مارچ کیلئے نوٹس

مئیر کا انتخاب رکوانے کی درخواست پر الیکشن کمیشن اور خواجہ احمد حسان کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کے میئر کا انتخاب رکوانے کے لیے درخواست پر الیکشن کمیشن اورمسلم لیگ (ن) کے متوقع میئر کے امیدوار خواجہ احمد حسان کو31مارچ کے لئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔مسٹرجسٹس شاہد کریم کی عدالت میں تحریک انصاف کے راہنما زبیر نیازی کے وکیل شیزار ذکانے بتایاخواجہ احمد حسان لاہور سے مسلم لیگ (ن )کے میئر کے متوقع امیدوار ہیں اور خواجہ احمد حسان کے بلدیاتی انتخاب لڑنے کی اہلیت کا معاملہ اس وقت عدالت میں زیر سماعت ہے ،درخواست گزار کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ قانون کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہے جب تک خواجہ حسان کی انتخاب لڑنے کی اہلیت کی درخواست پر فیصلہ نہیں ہوجاتا کہ یہ انتخاب لڑنے کے لئے اہل ہیں یا نہیں، اس وقت تک لاہور کے میئر کا انتخاب روک دیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -