تحفظ حقوق نسوال بل آئین اور دوقومی نظریئے سے متصادم ہے ، اسلامی نظریاتی کونسل

تحفظ حقوق نسوال بل آئین اور دوقومی نظریئے سے متصادم ہے ، اسلامی نظریاتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(اے این این)اسلامی نظریاتی کونسل کا ایجنڈے سے ہٹ کر تحفظ حقوق نسواں بل پر غور کیا گیا ۔ پنجاب اسمبلی سے حقوق نسواں بل کی کاپی بھی منگوانے کا فیصلہ ، آئندہ اجلاس میں بغور جائزہ لینے کے بعد کونسل اس معاملے پر اپنی سفارشات مرتب کرے گی ۔ چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی کی زیرصدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔ اجلاس کے ایجنڈے میں قرآن بورڈ کی تشکیل ، سود کا خاتمہ ، سائنسی تحقیق کیلئے لاش کے استعمال سمیت دیگر امور ایجنڈے میں شامل تھے تاہم ایجنڈے سے ہٹ کر پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے حقوق نسواں بل کا معاملہ زیر غور رہا ۔ اراکین نے کہا کہ بل آئین اور دو قومی نظریہ سے متصادم ہے ، آئندہ اجلاس میں بحث کیلئے لایا جائے ، آئندہ اجلاس میں اس معاملے کا بغور جائزہ لینے کے بعد کونسل اس معاملے پر اپنی سفارشات مرتب کرے گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کونسل نے پنجاب اسمبلی سے حقوق نسواں بل کی کاپی بھی منگوانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ خواتین تحفظ بل پر غور کے باعث اجلاس کے دیگر ایجنڈا پر بحث نہ ہو سکی ۔