پرویز مشرف کی ریڑھ کی ہڈی اور بائیں پاؤں میں تکلیف

پرویز مشرف کی ریڑھ کی ہڈی اور بائیں پاؤں میں تکلیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی ریڑھ کی ہڈی اور بائیں پاؤں میں تکلیف ہے ۔ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی طبعیت ناساز ہے اور ان کی ریڑھ کی ہڈی اور بائیں پاؤں میں تکلیف ہے ۔پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث انہیں بیرون ملک منتقل کرنے کی اجازت نہیں ملی ہے ۔ڈاکٹروں نے سابق صدر پرویز مشرف کی ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن تجویز کیا ہے ۔پرویز مشرف آپریشن بیرون ملک کرانا چاہتے ہیں لیکن اس کے لیے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنا ہوگا ۔واضح رہے کہ سابق صدر نے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے ۔