لیاری ، رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کے2 کارندے ہلاک

لیاری ، رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کے2 کارندے ہلاک

  

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز سے مقابلے میں لیاری گینگ وار کے 2 گینگسٹرز ہلاک جبکہ ایک رینجرز اہلکار زخمی ہو گیا۔ دوسری جانب پولیس نے مختلف کارروائیوں میں چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔لیاری ٹان کے تھانہ گارڈن میں واقع تھارو لین میں رینجرز سے فائرنگ کے تبادلے میں لیاری گینگ وار کے 2 گینگسٹرز مارے گئے جبکہ ایک رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک گینگسٹرز کی شناخت یونس زوہیب عرف اوباما اور فاروق عرف فاروقا کے نام سے کی گئی ہے۔ جن کا تعلق عزیر بلوچ گروپ کے ساتھ تھا۔ دوسری جانب ڈیفنس فیز ٹو میں پولیس مقابلے کے بعد کالعدم لشکر جھنگوی کے دو کارندے گرفتار کر لئے گئے۔ گرفتار ملزم دہشتگردوں کے سہولت کار ہیں۔ جن کے قبضے سے اسلحہ اور جہادی لٹریچر برآمد کر لیا گیا ہے۔ اتحاد ٹان پیربابا گرانڈ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد اکرام الدین نامی مبینہ بھتہ خور کو گرفتار کر لیا گیا۔ پیرآبادمیں بھی پولیس نے جاوید اختر نامی ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کر لی۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -