کراچی :رہائشی عمارت میں پانی کے ٹینک میں دھماکا ، ایک زخمی

کراچی :رہائشی عمارت میں پانی کے ٹینک میں دھماکا ، ایک زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب رہائشی عمارت میں پانی کے ٹینک میں گیس جمع ہونے سے زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ، واقعے میں ایک شخص زخمی ہوگیا ، متعدد گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب ایک عمارت میں پانی کے ٹینک میں اچانک زور دار دھماکا ہوا ۔ دھماکے سے بلڈنگ اور قریبی علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔ پانی کا ٹینک پارکنگ ایریا میں ہونے کی وجہ سے متعدد گاڑیاں اور ایک موٹر سائیکل کو شدید نقصان پہنچا ۔ دھماکے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کئے ۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے ٹیکنیکل انچارج کے مطابق دھماکا پانی کے ٹینک میں گیسز کے جمع ہونے سے ہوا ۔ ٹینک کے قریب چوکیدار نے ماچس جلائی جس سے دھماکا ہوا ۔ بلڈنگ کے رہائشیوں نے واقعہ کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے چوکیدار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جائیں گی ۔