سال 2015ِ ، سندھ بینک کو 2051ملین روپے کا قبل ازٹیکس منافع

سال 2015ِ ، سندھ بینک کو 2051ملین روپے کا قبل ازٹیکس منافع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (اکنامک رپورٹر) سندھ بینک نے سال 2015 میں 2051 ملین روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یکم مارچ کو سندھ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا سالانہ اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ بینک نے 31-12-2015 کو اختتام پذیر ہونے والے تقویمی سال کے دوران2015 ملین روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا جو گذشتہ سال اسی مدت کے دوران حاصل کیے جانے والے منافع 1612 ملین روپے کے مقابلے میں 27.3 فیصد زائد ہے جبکہ بینک نے مذکورہ مدت کے دوران بعد از ٹیکس منافع اور فی حصص آمدنی کی مد میں 1230 ملین روپے حاصل کیے۔ اس مدت کے دوران بینک کے ڈپازٹس 36 فیصد اضافے سے 84.076 ارب روپے مالیت کے ہوگئے جبکہ گذشتہ سال اس مدت کے دوران اس کی مالیت 61.884 ارب روپے رہی تھی اس کے علاوہ بینک کے گراس ایڈوانس میں زیرتبصرہ مدت کے دوران گذشتہ سال کے مقابلے میں 13.4 فیصد اضافہ ریکارد کیا گیا ۔ جس کی مالیت بڑھ کر 46.708 ارب روپے ہوگئی جبکہ گذشتہ سال اس کی مالیت 41.201 ارب روپے رہی تھی جبکہ کھاتوں کی تعداد گذشتہ سال کے مقابلے میں 115 فیصد اضافے سے 358.084ہوگئی۔