چھوٹا لاہور ، مختلف کارروائیوں میں دھماکہ خیز مواد برآمد ، ملزم گرفتار چھوٹا

چھوٹا لاہور ، مختلف کارروائیوں میں دھماکہ خیز مواد برآمد ، ملزم گرفتار چھوٹا

  

 لاہور(تحصیل رپورٹر) ڈی پی او صوابی جاویداقبال خان نے بدھ کے روز پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے نمائندگان کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ تھانہ صوابی اور تھانہ پرمولی کی پولیس نے دو مختلف کاروائیوں کے دوران سینکڑوں کلوگرام دھماکہ خیز مواد اور ہزاروں گز سیفٹی فیوز برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا ڈی پی کا کہنا تھا کہ انہیں خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ بارودی موادکی بڑی کھیپ صوابی میں داخل ہوگئی ہے جو کسی بھیانک واقعہ کی پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے جسکے پیش نظر انکی بھروقت جاری ہدایات پرڈی ایس پی اظہار شاہ خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ صوابی گلزار خان نے پولیس نفری کے ہمراہ مختلف حساس مقامات پر ناکہ بندیاں کرکے سرچ ٹیمیں تشکیل دیدیں اس دوران برگو پل بائی کوٹ مانیری پایاں کے مقام پر پولیس نے ایک مشکوک لاوارث ٹرک نمبر k-8966 کھڑا پاکرپایا جس کو چیک کرنے پربوریوں میں بند600 کلوگرام باروداور11ہزار گز سیفٹی فیوز برآمد کئے گئے دریں اثنا ڈی ایس پی تحصیل رزڑ اعجاز آبازئی کی قیادت میں ایس ایچ اوتھانہ پرمولی زاہد خان نے پولیس نفری کے ہمراہ موٹرکار نمبر ID-4789سے 25 ہزار2 سو گز سیفٹی فیوز برآمد کرکے ملزم نواز خان ولد سعید خان سکنہ مردان کو گرفتار کرلیا ڈی پی او صوابی نے کامیاب کاروائیاں پولیس فورس کی مشترکہ کوششیں اور پیشہ ورانہ فرائض میں لگن اور محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے اور اس عزم کا اظہارکیا ہے کہ صوابی پولیس اپنی جانوں پر کھیل کر عوام کیلئے تحفظ کی فراہمی پر کوئی آنچ نہیںآنے دیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -