ا شانگلہ پولیو ویکسین کی بذریعہ ٹیکہ لگانے کی مہم شروع

ا شانگلہ پولیو ویکسین کی بذریعہ ٹیکہ لگانے کی مہم شروع

  

لپوری ( نمائندہ پاکستان)شانگلہ میں پولیو ویکسین کی بذریعہ ٹیکہ لگانے کا مہم شروع، ڈپٹی کمشنر شانگلہ دلدار محمد کے زیر صدارت پولیو اجلاس میں فیصلہ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ صحت کے افسران نے کہا کہ پولیو مرض کا خا تمہ بحثیت قوم ہر پاکستانی کی زمہ داری ہے،اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کی کاوش ملک کے نام کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کر سکتی ہے اب چونکہ پولیو کا خا تمہ اخری مر حلے میں ہے اور بہت جلد پاکستان پولیو فری حثیت حاصل کرے گا تو اختتامی طریقہ کار کے تحت پولیو ویکسین بذریعہ ٹھیکہ متعارف ہو چکا ہے جو کہ ا ن تمام بچوں جن کی عمر چودہ ہفتوں سے زیادہ اور ایک سال سے کم ہو ں انہیں یہ ٹیکے لگائے جاینگے ،پولیو کے لئے ویکسین ضلع بھر کے ہسپتالوں میں میسر ہے اور جملہ ویکسینٹر،ڈاکٹرز کو تربیت دی گئی ہے ،ائی پی وی ویکسین کے لئے ضلع بھر میں 2200بچوں کا ہدف مہینے بھر کے لئے رکھا گیا ہے ،پولیو اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر شانگلہ ڈاکٹر گل بر،پولیو کوارڈینیٹر شانگلہ ڈاکٹر واجد علی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر سعید خان،اسسٹنٹ ایجوکیشن افسر میاں محمد اسلام خان،اختر نعیم خان اور دیگر محکموں کے سربراہاں اور اہلکار وں نے شرکت کی ،پولیو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سول سوسایٹی،عوام سے امید رکھتے ہیں کہ وہ اس پیغام کو گھر گھر تک پہنچاینگے کہ اگلی نسل کو معذوری اور اپاہج ہونے سے بچایے اور اس مقصد کے لئے سوسایٹی میں شعور اور اگاہی پیدا کرنا بھی وقت کی ضرورت ہے، تاہم حکومت کے ساتھ ساتھ کیمونٹیز کو بھی اپنا کردارادا کرنا ہو گا تاکہ اس ملک کو واقعی ان خطرناک بیماریوں سے بچایا جا سکیں اور دنیا میں ہمارا بھی مورال بلند ہو ۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -