سابق وفاقی وزیر اقلیتی امور شہباز بھٹی کی پانچویں برسی ملک بھر میں منائی گئی

سابق وفاقی وزیر اقلیتی امور شہباز بھٹی کی پانچویں برسی ملک بھر میں منائی گئی

  

لاہور(کامرس رپورٹر) سابق وفاقی وزیر اقلیتی امور شہباز بھٹی کی 5 ویں برسی ملک بھر میں کرسچن کمیونٹی سمیت دیگر افراد نے احترام کیساتھ منائی گئی۔ اس سلسلہ میں صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پاکستان مینارٹیز الائنس کے زیر اہتمام کرسچن کمیونٹی نے شہباز بھٹی کی یاد میں شمعیں روشن کیں اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا۔ خصوصی دعائیہ تقریب میں انجہانی شہباز بھٹی کی جرات کو سلام پیش کیا اور کہا کہ شہباز بھٹی نے ملکی سلامتی کیلئے اپنی قیمتی جا ن کانذرانہ پیش کیاہے۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -