آج پنجاب کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے ،اعجاز چوہدری

آج پنجاب کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے ،اعجاز چوہدری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ لوٹ مار اور کرپشن شہباز شریف کی پہچان بن چکی ہے اور شہباز شریف نے اورنج ٹرین ، لاہور اور راولپنڈی میٹروبس منصوبوں میں کرپشن کی ملکی تاریخ میں اعلی مثالیں قائم کی ہیں ، آج پنجاب کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے ،شہباز شریف نے منصوبہ بندی کے تحت ایل ڈی اے اورنیسپا ک کے دفاتر میں میٹر و بس کے ریکارڈکوآگ لگوائی۔شریف بردران نے کرپشن اور لوٹ مارکرنے میں بہت نام کمایا ہے اس لیے ان کا نام گینزبک آف ریکارڈمیں درج ہونا چاہیے۔انہوں کہا کہ نیب نے کرپشن کی تحقیقات کے لیے جیسے ہی پنجاب کا رُخ کیانواز شریف اور شہباز شریف نیب کو دھمکیاں دینا شروع کر دی۔بعد ازں پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے تحریک منہاج القران سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون لاہور میں منعقدہ ’’ بین الکلیاتی تقرری مقابلہ ‘‘کی تقریب میں شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا ۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -