کراچی، ندی میں کچرا پھینکتے ہوئے 2بھائی گرگئے
کراچی(کرائم رپورٹر) کراچی میں ندی میں کچرا پھینکتے ہوئے دو بھائی گرگئے جس میں سے بڑے بھائی کو بچالیا گیا، جب کہ چھوٹے بھائی کی تلاش جاری ہے۔پاک کالونی میں بدھ کو افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں چمن سینما کے قریب سے گزرنے والی اورنگی ندی میں کچرا ڈالتے ہوئے دو بھائی گرگئے۔ آٹھ سالہ عبدالباسط کو تو لوگوں نے بچالیا لیکن عبدالحنان کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ اہل محلہ نے بچے کی تلاش شروع کردی ہے۔ندی میں ڈوبنے والا عبدالحنان پہلی جماعت کا طالب علم تھا۔ اہل محلہ نے مطالبہ کیا کہ ندی کو فوری طور پر صاف کرایا جائے تاکہ مزید حادثات سے بچا جاسکتا ہے۔