صحت و تعلیم کا بجٹ میٹر وٹرین پر لگا نا ریاستی دہشت گردی ہے،چودھری سرور

صحت و تعلیم کا بجٹ میٹر وٹرین پر لگا نا ریاستی دہشت گردی ہے،چودھری سرور

  

لاہور(اے این این) پنجاب کے سابق گور نر و تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ پنجاب میں صحت اور تعلیم کا بجٹ میٹر وٹرین پر لگا نا بھی کسی ریاستی دہشت گردی سے کم نہیں۔وہ گزشتہ روز لاہورکینٹ نشاط کالونی میں در ارقم سکول کی تقر یب تقسیم انعامات سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 47فیصد بچے سکولوں سے باہر ہیں مگر حکمرانوں کے دما غ پر میٹرو کا بھوت سوار ہے اوراگر مسلم لیگ(ن) میٹرو ٹرین کے 162ارب سکولوں پر لگاتی تو 10 ہزارنئے اعلی میعار کے سکول بن سکتے تھے لیکن حکمرانوں کی تر جیحات کا عوام سے کوئی تعلق نہیں بلکہ حکمران سیاسی شعبدہ بازیاں کر نے میں مصروف ہیں،سابق گورنر نے کہا کہ تحر یک انصاف کا اقتدار میں آنے کے بعد عوام کو صحت اور تعلیم کی سہو لتوں کی فراہمی کو اولین ترجیح دیں گی۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -