ہر وقت سردی لگنا موسم کا کمال نہیں،اصل وجہ جانئے!

ہر وقت سردی لگنا موسم کا کمال نہیں،اصل وجہ جانئے!

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سردیوں میں اکثر لوگوں کو بہت زیادہ سردی لگتی ہے اور ہمارے یہاں تو ایسے لوگوں کے لیے طنزاً بھانت بھانت کے القاب بھی استعمال کیے جاتے ہیں لیکن یونیورسٹی آف جارجیا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ سردی کا لگنا انسانی مزاج کا حصہ نہیں بلکہ اس کی بعض وجوہات ہوتی ہیں، اگر ان وجوہات کو ختم کر دیا جائے تو اس شخص کو بھی سردی کم لگنی شروع ہو جائے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ’’لوگوں کو زیادہ سردی لگنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ مناسب ورزش نہیں کرتے۔ روزانہ مناسب ورزش کرنے سے انسان کے دل اور پھیپھڑوں کی کارکردگی میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -