اسلام آباد،24گھنٹوں کے دوران دوافرادکو قتل کردیا گیا

اسلام آباد،24گھنٹوں کے دوران دوافرادکو قتل کردیا گیا

  

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)وفاقی دارالحکومت میں چوبیس گھنٹوں کے دوران دومختلف واقعات میں دوافراد کو موت کے گھاٹ اتاردیاگیا۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔تھانہ گولڑہ شریف کے علاقہ ای الیون ون میں دیرینہ دشمنی پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔پولیس نے تین افراد کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔مدعی مقدمہ سیدقمرعلی نے پولیس کو بتایاکہ مدعی کے بھائی سیدعلی کو ملزمان ثاقب راجہ ،ملزمہ شازیہ وغیرہ نے مل کر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیاہے۔پولیس نے تین افراد کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاہے جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔تھانہ کورال کے علاقہ علی پورمیں سفاک باپ نے اپنے سگے بیٹے کو قتل کردیا۔علی پورکے رہائشی ثاقب اللہ نے پولیس کو بتایاکہ ملزم جان محمدنے پتھرمارکر اپنے بیٹے لیاقت خان کو قتل کردیاہے۔پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -