اٹک،چوردن دیہاڑے شہری کاموٹرسائیکل لے اڑا
اٹک(نمائندہ پاکستان)چور دن دیہاڑے فوار ہ چوک سے موٹر سائیکل لے اُڑے، تفصیلات کے مطابق شمشاد مسیح ولد ارشاد مسیح ساکن محلہ آر بلاک نے تھانہ سٹی اٹک میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ میں موٹر سائیکل فوارہ چوک میں کھڑا کر کے میڈیکل سٹور پر گیا تو واپس آیا تو میرا موٹر سائیکل غائب تھا میر اموٹر سائیکل زاہد محمود نے آفتاب احمد پر فروخت کر دیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے