اسلام آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں،7ملزمان گرفتار

اسلام آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں،7ملزمان گرفتار

  

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) وفاقی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے 07 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1کلو 50گر ام چرس ، اسلحہ معہ ایمو نیشن 02عدد پسٹل ، ایک عدد رائفل 12بور معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ برآمد کر لیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق وفا قی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تھا نہ بھا رہ کہو پولیس نے دوران گشت ملزم خر م شہزاد کو گرفتار کرکے اس سے 32بور پسٹل معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔تھا نہ کھنہ پولیس نے دوران گشت ملزم نجیب اللہ کو گرفتار کرکے اس سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ تھا نہ کورال پولیس نے قتل کی واردات میں ملو ث ملزم جا ن محمد کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ دوران گشت ملزم محمود رمضا ن کو گرفتار کرکے اس سے 1کلو 50گر ام چر س اور بغیر اجا زت گیس سلنڈروں میں بھر ائی کر نے پر ملزم رزیق کو گرفتار کرلیا۔ تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے دوران گشت ملزم محمد ایو ب کو گرفتار کرکے ا س سے 12بور گن معہ ایمو نیشن بر آمد کرلی۔ تھا نہ آ بپا رہ پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث ملزم شان جا وید کو گرفتار کرکے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا۔ ۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پویس ٹیم کی اس ا علیٰ کارکردگی پر نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ او ز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ ایسے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -