پولینڈ کے سفیر آج پاکستان تھیلیسیمیا سنٹر کا دورہ کریں گے

پولینڈ کے سفیر آج پاکستان تھیلیسیمیا سنٹر کا دورہ کریں گے

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان میں پولینڈ کے سفیر اوپالنگی آج 3مارچ بروز جمعرات دن گیارہ بجے پاکستان تھیلیسیمیا سنٹر ایف نائن پارک اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔ دورہ کے دوران وہ ایم ڈی پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ سے ملاقات کریں گے ۔ پولینڈ کے سفیر پاکستان تھیلیسیمیا سنٹر میں داخل تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں سے بھی ملاقات کریں گے۔مہمان خصوصی کے سامنے بچے ایک تقریب میں مختلف سرگرمیوں کا مظاہرہ کریں گے۔ تقریب کے اختتام پر میڈیا بریفنگ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس کی کوریج کیلئے تمام پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کو دعوت دی گئی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -