یو سی دوبیرن کلاں،ن لیگی امیدوار نے ڈورٹوڈورمہم شروع کردی

یو سی دوبیرن کلاں،ن لیگی امیدوار نے ڈورٹوڈورمہم شروع کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کلر سیداں(تحصیل رپورٹر)یونین کونسل دوبیرن کلاس سے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار برائے چےئرمین راجہ ندیم احمد نے اپنے حلقہ میں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم شروع کر دی ہے اور اس دوران متعدد برادریوں نے ان کی مکمل حمایت و سپورٹ کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بدھ کے روز انہوں نے دوبیرن کلاں،ڈھوک موہڑہ چاچیاں،ڈھوک گجرال،ڈھوک ڈھیری،پلو کی پڑی،سینتھہ اور پلالہ سیداں میں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کے دوران متعدد براردریوں نے انہیں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے جس سے ان کی کامیابی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔